فیصل آباد میں غریب باپ نے نومولود کو کفن کے بغیرلخد میں اتار دیا

فیصل آباد میں غریب باپ نے نومولود کو کفن کے بغیرلخد میں اتار دیا
فیصل آباد میں غریب باپ نے نومولود کو کفن کے بغیرلخد میں اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں غریب باپ نے بچے کو کفن دیے بغیر ہی دفن کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق فیصل آباد میں غریب باپ نے اپنے بچے کو کفن کے بغیر ہی دفن کردیاتاہم پولیس نے واقعے کی خبر ملنے پر باپ کو گرفتار کیا اور حقیقت سامنے آنے پربچے کے کفن کا انتظام کر دیا جس کے بعد نومولود کو کفن دے کر دوبارہ دفن کر دیا گیا ہے۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نومولود کی ہلاکت پر غریب باپ نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو بغیر کفن کے لخد میں اتارنے کی کوشش کی تاہم خبر ملنے پر اسے قاتل سمجھ کر گرفتار کیا گیا اور اس نے بتایا کہ پیسے نہ ہونے کے باعث بچے کو بغیر کفن کے دفن کیا ہے ۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ والد کے بیان پر قبر کشائی کی گئی تو بچے کے جسم پر کفن نہیں تھا جس کے بعد کفن کا بندوبست کر کے دوبارہ تدفین کر دی گئی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -