ڈاکٹر کی دوران آپریشن فون سننے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
رحیم یارخان (مانیٹرنگ ڈیسک) پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھاری فیسیں وصول کرکے ڈاکٹرز مریضوں کی جانوں سے کھیلنے لگے،دوران آپریشن فون آنے پر مریضہ کا آپریشن چھوڑکر فون سننا معمول بن گیا۔رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں قائم بڑے بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں اپنی ڈگریوں کے بل بوتے پر ناتجربہ کار ڈاکٹرز انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
گزشتہ دنوں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں گائنی کی مریضہ کا آپریشن ایک مردڈاکٹر نے کیا جس کے ساتھ ایک نرس اور باقی تمام ناتجربہ کار اور سیکھنے کے مراحل سے گزرنے والے افراد موجود تھے۔ آپریشن کے دوران ڈاکٹر کے موبائل پر کال آنے سے نرس نے پہلے انکے کان پر موبائل رکھا اور وہ کچھ دیر بات کرتے رہے پھر موبائل اور نرس کو لیکر آپریشن تھیڑہی سے باہر چلے گئے جبکہ مریضہ کا پیٹ کھلا ہواتھااور ناتجربہ کار لوگ انکے پیٹ میں قینچی اور دیگر آلات چلانے لگے۔ ایک شخص نے انکی تمام حرکتوں پر مبنی موبائل پر ویڈیوبنالی جس کی میڈیا پر تشہیر ہوتے ہی محکمہ ہیلتھ کی انتظامیہ کو بھی ہوش آگیا اور انہوں نے ویڈیو دیکھ کر ڈاکٹر کی اس حرکت کو غیراخلاقی و غیرقانونی قراردے دیا۔
روزنامہ خبریں کے مطابق متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نے اپنا و¿قف اختیار کیا کہ میڈیکل لاءکے مطابق ڈاکٹر دوران آپریشن موبائل فون کال سن سکتا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران مریضوں کے پیٹ کے اندر انسٹرومنٹ چھوڑ کر چلے جانا غیر قانونی عمل ہے،بھاری فیسیں وصول کرکے بھی ڈاکٹر سادہ لوح انسانوں کو لوٹنے مےں مصروف ہےں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہےں لائی جارہی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال میں موبائل پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹرکامریضہ کو چھوڑ کرچلے جانے کامعاملہ سامنے آنے پر محکمہ ہیلتھ ایکشن میں آگیا۔ ای ڈی او ہیلتھ نے پرائیویٹ ہسپتال کو بند کرنے کے بجائے ہسپتال میں قائم فارمیسی کو سیل کردیا ، ہسپتال جوں کا توں کام کررہاہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کو کچھ کہے بغیر ہی ٹیم نے واپسی کی راہ لے لی۔ دریں اثناءمقامی ہسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کرنے پر محکمہ صحت نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ غفلت ثابت ہونے کی صورت میں مقامی ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی اور ہسپتال کو سیل کیا جائے گا۔