بھارت اور ترکی کے بعد پاکستانی ڈرامے اب روسی چینل پر دکھائے جائیں گے
لاہور (ویب ڈیسک ) بھارت اور ترکی کے بعد پاکستانی ڈرامے اب روس کے چینل سے دکھائے جائیں گے ۔ روس کے ایک چینل نے پاکستانی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سیما طاہر خان نے ان کے چار ڈرامے آن ایئر کرنے کا معاہدہ کیا ہے یہ ڈرامے انگلش سب ٹائٹل کے علاوہ مقامی زبان میں ڈب کر کے دکھائے جائیں گے جن کی ڈبنگ ان دنوں فاروق سٹوڈیو میں کی جارہی ہے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ڈبنگ کے لئے پاکستان میں موجود روسی طلباءاور دیگر افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ جو ڈرامے روسی چینل سے نشر کئے جائیں گے ان میں ”خوشبو کا سفر ، من پیاسا، محبت ہو گئی تم سے “ اور ” میں ستارہ “ شامل ہیں جن میں کام کرنے والے فنکاروں میں عدنان صدیقی ، صبا قمر ، میکال ذوالفقار ، اظفر رحمن ، نعمان اعجاز ، میرا ، ریجاعلی، حراترین ، سیمی پاشا اور ژالے سرحدی سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔