چودھری نثار نے نادرا میں ڈائریکٹر جنرلز کے عہدے ختم کرنے کا حکم دیدیا

چودھری نثار نے نادرا میں ڈائریکٹر جنرلز کے عہدے ختم کرنے کا حکم دیدیا
چودھری نثار نے نادرا میں ڈائریکٹر جنرلز کے عہدے ختم کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے نادرا (ڈائریکٹر جنرل)ڈی جیز کے عہدے ختم کرنے کا حکم دیدیا ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا میں ڈی جیز کے عہدے ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔ نادرا میں ڈی جیز کے 10عہدے رکھے گئے ہیں جن میں سے بعض ڈی جیز 10لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ وصول کررہے تھے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فنانس،اکاو¿نٹس،بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا،پنجاب اوراسلام آبادک ڈی جی کاعہدہ برقراررکھا گیا ہے اور جو عہدے رکھے گئے ہیں ان میں آپریشنز ، پراجیکٹس ، ایڈمنسٹریشن اور رجسٹریشن شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -