حسینہ واجد دورہ سعودی عرب میں نواز شریف کیلئے دعا کر ینگی، کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار
ڈھاکا (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے سفر پر روانگی سے قبل بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں دعا گو رہوں گی کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد انہیں صحت یاب کرے۔ روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ لندن میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی اور بڑی کامیاب رہی اللہ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ وہ جمعہ کو سعودی عرب کے سفر پر روانہ ہو رہی ہیںجہاں وہ متعدد معاہدوں پر دستخط کرینگی۔