”طوفان کی بروقت اطلاع کیوں نہیں دی گئی “، وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے وضاحت مانگ لی

”طوفان کی بروقت اطلاع کیوں نہیں دی گئی “، وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے ...
”طوفان کی بروقت اطلاع کیوں نہیں دی گئی “، وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے وضاحت مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے یکم جون کو آنے والے طوفان کی رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیرا عظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے یکم جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والی طوفانی آندھی کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس کی جانب سے ڈی جی میٹ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان آنے کے واضح اشاے تھے اور گرد آلود موسم بھی نظر آرہا تھا مگر اس کے باوجود محکمہ موسمیات نے طوفان کی بروقت اطلاع کیوں نہیں دی؟

یاد رہے کہ یکم جون کو طوفانی آندھی سے اسلام آباد ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ بڑے پیمانے پر لوگوں کا مالی نقصان بھی ہوا تھا ۔

مزید : ماحولیات