خیبرپختونخوا کے بعد وفاق کا بھی ’گرین پاکستان‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے بعد وفاق کا بھی ’گرین پاکستان‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے بعد وفاق کا بھی ’گرین پاکستان‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان پر شدید تنقید کے بعد وفاقی حکومت بھی خیبرپختونخوا کے نقش قدم پر چل پڑی اور نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت درخت لگاﺅمہم شروع کی جائے گی ، گرین پاکستان کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سماءٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت ایک سال قبل ’بلین ٹری سونامی ‘پروگرام شروع کرچکی ہے جس کا افتتاح عمران خان نے پودا لگاکرکیاتھا، اور اب وفاقی حکومت نے بھی گرین پاکستان کے نام سے یہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اس پروگرام کے تحت پورے ملک میں درخت لگاﺅ مہم شروع کی جائے گی جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا ہے ۔

مزید :

ماحولیات -