غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے پر نادراکے افسر کو گرفتار کر لیا گیا : ایف آئی اے

غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے پر نادراکے افسر کو گرفتار کر لیا گیا : ...
غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے پر نادراکے افسر کو گرفتار کر لیا گیا : ایف آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے سینئر ایگزیکٹیو آفیسر کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے نادرا سرجانی آفس پر چھاپہ کے دوران سینئر ایگزیکٹیو آفیسر سلمان زبیری کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان زبیری افغان اور بنگالی شہریوں سے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی  شناختی کارڈ ز جاری کرتا تھا تاہم ملزم کو آج گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

کراچی -