کچہری بازار کے نجی بینک میں ڈکیتی، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، ملزم لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) کچہری بازار میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے نجی بینک کا گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کچہری بازار میں ڈاکو نجی بینک میں ڈکیتی کی غرض سے آئے تو گارڈ نے مزاحمت کی جس دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ ملزموں نے بینک سے لاکھوں روپے لوٹے اور فرار ہو گئے۔