آئی جی پنجاب نے ملتان میں پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم

آئی جی پنجاب نے ملتان میں پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا، ...
آئی جی پنجاب نے ملتان میں پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب نے ملتان میں پولیس اہلکار کی جانب سے موٹر سائیکل سوار شہری پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملتان میں پولیس اہلکار کا موٹر سائیکل سوار شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو انکوائری کا حکم دیدیاہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تشدد ثابت ہونے پر ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملتان میں شہری کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے پولیس اہلکار نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع پر موجود لوگوں نے اس کی جان بخشی کرائی۔

مزید :

ملتان -