گرمیوں کے موسم میں سرعام بکنے والا پھل جو مردانہ کمزوری کے لئے انتہائی مفید ہے، سائنسدانوں نے اعلان کردیا

گرمیوں کے موسم میں سرعام بکنے والا پھل جو مردانہ کمزوری کے لئے انتہائی مفید ...
گرمیوں کے موسم میں سرعام بکنے والا پھل جو مردانہ کمزوری کے لئے انتہائی مفید ہے، سائنسدانوں نے اعلان کردیا

  

لاہور(نیوزڈیسک)گرمیوں کے موسم میں آپ نے تربوز بکثرت بکتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن آپ کو یہ جان کر خوشگوار حیرت ہوگی کہ یہ پھل مردانہ کمزوری سے نجات کے لئے بہت مفید ہے۔ماہرین صحت اسے قدرتی ویاگراکہتے ہیںاور اس کے استعمال کو مردانہ کمزوری کے لئے دواقرار دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تربوز میں ایک ایمینیو citrullineہوتا ہے جس کی وجہ سے نظام دوران خون بہتر ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے انسانی خلیوں پانی اچھی طرح جذب ہوتا ہے اور ہم پانی کی کمی سے محفوظ رہتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بہتر نظام خون کی وجہ سے مردانہ نظام پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کمزوری دور ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ citrullineکی arginineمیں تبدیلی ہوتی ہے اور یہ مفید اثرات دیتا ہے۔ایک تحقیق میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی سائنسدانوں نے arginineکا مردانہ مخصوص اعضاءپر اثرات کا مطالعہ کیا اور بتایا کہ نائٹرک ایسڈ میں اضافے کی وجہ سے خون کی شریانیں کھلی ہوئیںاور بالکل یہی اثر ویاگرا کا بھی ہوتا ہے لہذا اسے قدرتی ویاگرا قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ تربوز کے دیگر فوائد بھی ہیں اور اسے کھانے سے آپ خوبصورت جلدحاصل کرنے کے ساتھ سٹروک سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس کو کھانے سے جسم میں پٹھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے ،مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور رات کو پرسکون نیند بھی آتی ہے۔

جلد پر مثبت اثرات

تربوز میں بیٹا کیروٹین ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کو چمکدار اور جوان بناتا ہے۔اس کے استعمال سے آپ کووٹامن سی ملتی ہے جو کہ ہماری جلد اور نظر کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔

سٹروک کے لئے

ٹماٹروں کی طرح تربوز میں لائسوپین ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے سٹروک کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ایک تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ لائسپین استعمال کرتے ہیں ان میں سٹروک کے امکانات55فیصد کم ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لائسوپین کی خون میں موجودگی کی وجہ سے خون کی شریانیں کھلی رہتی ہیں اور کولیسٹرول بھی کم رہتا ہے۔

مدافعتی نظام کی مضبوطی

لائسوپین کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے ۔اس کی وجہ سے انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارامدافعتی نظام میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لائسوپین کی وجہ سے کینسر کے امکانات بھی معدوم ہوجاتے ہیں۔

پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی

تربوز میں پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے کیلشیم اچھی طرح جذب ہوتا ہے اور پٹھے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت