میو ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کی لفٹ خراب، لواحقین مریضوں کو اٹھا کر تیسری منزل پر لے جانے پر مجبور

میو ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کی لفٹ خراب، لواحقین مریضوں کو اٹھا کر تیسری ...
میو ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کی لفٹ خراب، لواحقین مریضوں کو اٹھا کر تیسری منزل پر لے جانے پر مجبور

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میو ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کی لفٹ خراب ہونے کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ ایک دن میں لفٹ ٹھیک کرا دی جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میو ہسپتال کے شعبہ نیفرولوجی کی لفٹ خراب ہونے کے باعث مریضوں اور لواحقین کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لواحقین ڈائیلیسز کیلئے مریضوں کو اٹھا کر تیسری منزل پر پہنچانے پر مجبور ہیں۔ مریضوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ لفٹ 2 دن سے خراب ہے لیکن کوئی بھی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ اس معاملے پر جب ایم ایس ڈاکٹر امجد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ خراب لفٹ کانوٹس لیاہے اور یہ ایک دن میں ٹھیک ہو جائے گی۔

مزید : لاہور