خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار نہ ہو سکا ، 6جون کا بجٹ اجلاس موخر

خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار نہ ہو سکا ، 6جون کا بجٹ اجلاس موخر
خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار نہ ہو سکا ، 6جون کا بجٹ اجلاس موخر

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ تیار نہ ہونے کی وجہ سے 6جون کا بجٹ اجلاس موخر کر دیا ۔

نیو نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کیلئے 6جون کو ہونے والا اجلاس موخر کر دیا ہے اور اب بجٹ اجلاس 13جون کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال بجٹ تیار نہیں کیا جا سکا جس کے باعث بجٹ اجلاس موخر کردیا گیا ہے ۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو 75ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت نے مختلف محکموں کو بقایا جات کی مد میں بھی بھاری رقم ادا کرنی ہے جس کے باعث صوبائی وزارت خزانہ تاحال بجٹ تیار نہیں کر سکی ۔

مزید :

پشاور -