ترک وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ترک وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ترک وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیردفاع فکری ایسک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے وزیردفاع فکری ایسک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ترک وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔