”ن لیگ ناکام لیگ ہے“، حکومت اس سال بھی جی ڈی پی اہداف حاصل نہیں کر پائی : بلاول بھٹو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ” ن لیگ ناکام لیگ ہے“، حکومت اس سال بھی معاشی ترقی سمیت کوئی ہدف حاصل نہیں کر پائی ۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں انکا کہنا تھا کہ حکومت نے جی ڈی پی کا ہدف 5.5فیصد مقرر کیا تھا مگر حکومت صرف 4.71 فیصد جی ڈی پی حاصل کر سکی ہے۔