ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، نادرا کا سینئر ایگزیکٹو آفیسر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کے دوران نادرا کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سلمان زبیری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق نادرا کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سلمان کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ ملزم سلمان زبیری ضلع غربی میں واقع نادرا کے دفتر میں تعینات تھا۔