کے پی کے میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس جائیدادیں ہونے کا انکشاف، کچھ مہاجرین جرائم اور دہشت گردی کی معاونت میں بھی ملوث

کے پی کے میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس جائیدادیں ہونے کا انکشاف، کچھ ...
کے پی کے میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس جائیدادیں ہونے کا انکشاف، کچھ مہاجرین جرائم اور دہشت گردی کی معاونت میں بھی ملوث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں ہزاروں افغان مہاجرین کے پاس پاکستانی شناختی اور جائیدادیں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں مرتب کی گئی دستاویزات کے مطابق کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار ہیں اور کئی مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں میں ملازم ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مجوزہ دورہ کابل کیلئے تفصیلات اکٹھی کر لی ہیں اور دستاویزات تیار کر لی ہیں۔ ان دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ہزاروں افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل ہیں اور ان میں سے اکثر مہاجرین جائیدادوں کے مالک بھی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق صوبے میں 1400سے زیادہ مہاجرین نے جائیدادیں خرید رکھی ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
دستاویزات کے مطابق افغان مہاجرین قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان،دیگرجرائم میں ملوث ہیں اور کچھ افغان مہاجرین جرائم اور دہشت گردی میں سہولت کار بھی ہیںجبکہ 1604 مہاجرین افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازم ہیں۔