اب تک کی اطلاعات کے مطابق بجٹ عوام دوست نہیں :خورشید شاہ

اب تک کی اطلاعات کے مطابق بجٹ عوام دوست نہیں :خورشید شاہ
اب تک کی اطلاعات کے مطابق بجٹ عوام دوست نہیں :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی بھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق بجٹ عوام دوست نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلافسید خورشی شاہ کی زیر صدارت ان کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری،اے این پی کے غلا م احمد بلور،ایم کیو ایم کے خالد مقبول اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید ،اعتزاز احسن ،صاحبزادہ طارق اللہ و دیگر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غورکیا گیا۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

اس دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بات سنیں گے اور اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بجٹ عوام دوست نہیںہے۔خورشید شاہ نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسر کالا باغ ڈیم کیلئے مہم کیوں چلا رہے ہیں؟کالا باغ ڈیم اور این ایف سی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔