یمن پر حملے،اقوام متحدہ نے بچوں کی ہلاکت پر سعودی قیادت میں قائم اتحاد کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

یمن پر حملے،اقوام متحدہ نے بچوں کی ہلاکت پر سعودی قیادت میں قائم اتحاد کو ...
یمن پر حملے،اقوام متحدہ نے بچوں کی ہلاکت پر سعودی قیادت میں قائم اتحاد کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

  

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں کی بغاوت کو کچلنے کیلئے سعودی عرب کی قیادت میں بنائے گئے اتحاد کی بمباری میں 785بچوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ نے اس اتحادکو بلیک لسٹ میں شامل کر لیاہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کویمن میں بمباری میں ہونے والی سینکڑوں بچوں کی ہلاکت کے پیش نظر اپنی سالانہ بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جا ری کردہ اس فہرست میں14 ملکوں میں بچوں کے خلاف کئے جانےوالے جرائم کا ذکر کیا گیا۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

نئی فہرست میں یمنی حوثی باغی بھی شامل ہیں جنہوں نے ستمبر 2014ءمیں یمنی دارالحکومت صنعاءپر قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کے بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق مندوب کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں مسلسل پھیلتے ہوئے بحران نے کم عمر بچوں اور بچیوں کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس خاص طور پر سعودی اتحاد کی کارروائیوں کے نتیجے میں یمن میں سات سو پچاسی بچے ہلاک اور ایک ہزار ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوئے۔

اس اتحاد میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات،بحرین ،کویت ،قطر ،مصر،اردن،مراکش،سوڈان اور سینیگال شامل ہیں۔

مزید : عرب دنیا /اہم خبریں