تعلیم اور صحت حکومتی ترجیحات، آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کیلئے پیکیج رکھا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

تعلیم اور صحت حکومتی ترجیحات، آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کیلئے پیکیج ...
تعلیم اور صحت حکومتی ترجیحات، آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کیلئے پیکیج رکھا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، آئندہ مالی سال کے دوران کسانوں کیلئے پیکیج رکھا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کیلئے پیکیج رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلئے مزید فنڈز رکھے جائیں گے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -