محکمہ انسداد تجاوزات کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ، چیف سیکرٹری سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگر کو نوٹس جاری

محکمہ انسداد تجاوزات کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ، چیف سیکرٹری سندھ، ...
محکمہ انسداد تجاوزات کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ، چیف سیکرٹری سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگر کو نوٹس جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ انسداد تجاوزات کے ملازمین کی مستقلی کے معاملے پر چیف سیکرٹری سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگر کو 14 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ انسداد تجاوزات میں 450 سے زائد ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سندھ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر 14 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں