اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی ...
اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے اور زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ میں کسانوں کیلئے کافی مراعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بجٹ میں اے ڈی پی کھاد کی بوری میں 300روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کھاد کی بوری 2800کی بجائے 2500میں ملے گی۔اس کے علاوہ یوریا کی بوری اب کمی کے بعد 1400میں ملے گی۔ صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کیلئے فی یونٹ 5.25روپے کا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر زراعت سے تعلق رکھنے والے ارکان سے کہا کہ سب کچھ آپ پر لٹا دیا ہے۔ کچھ تو تالیاں بجا دو۔انہوں نے کہا کہ زرعی قرضوں کا حجم بڑھا کر 700ارب کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زرعی ادویات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : قومی