بجٹ میں بجلی صارفین پر ” بجلی“ گرگئی، ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی صارفین کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ پہلے یہ ٹیکس دس فیصد تھا جس کو اب بڑھا کر 12.5کیا گیا ہے۔ 20ہزار سے زائد یوٹیلیٹی بلز پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس میں ڈھائی فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔بجلی کے کمرشل بلوں پر بھی ایک فیصد ٹیکس لگا دیا گیا۔میڈیا کمپنیوں پر بھی ٹیکس بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کر دیا گیا ہے۔بجٹ میںبلڈرز اور ڈویلپرز پر بھی فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔