بجٹ میں عام استعمال کی اشیا پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی، عوام کیلئے مزید مشکلات کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بجٹ میں منرل واٹر، سیمنٹ، ماربل،سٹیل، خشک دودھ، مشروبات، امپورٹیڈ چکن، جائیداد کی خرید د و فروخت سمیت متعدد اشیا پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ۔ اس طرح اب یہ تمام اشیا مہنگی ہو جائینگی۔ یہ وو اشیا ہیں جو عام آدمی سے لیکر امرا تک استعمال کرتے ہیں اس طرح یہ بجٹ عوام کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔