صوبائی ترقیاتی پروگرم 17-2016کے لیے 875ارو روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
اسلام آباد(صباح نیوز)سال 17-2016کے بجٹ میں قومی پی ایس ڈی پی کا حجم1675ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جوکہ سال 2015-16کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مقابلے میں 20.2فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ سال 17-2016کے بجٹ میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 800ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ گذشتہ سال کے نظرثانی شدہ تخمینے سے 21فیصد زیادہ ہیں۔صوبائی ترقیاتی پروگرم 17-2016کے لیے 875ارو روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں نظرثانی تخمینہ جات 16-2015میں 732.3ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ جو 19.5فیصد اضافہ ظاہر کر رہا ہے۔
پچاس کروڑ سے زیادہ کمانے والی کمپنیوں پر متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے آمدن کا تین فیصد سپر ٹیکس مزید ایک سال جاری رہے گا