مردان: پی ٹی آئی کے جلوس پر فائرنگ: کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مردان: پی ٹی آئی کے جلوس پر فائرنگ: کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
مردان: پی ٹی آئی کے جلوس پر فائرنگ: کونسلر سمیت چار افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

  

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلوس پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دنیا نیوز کے مطابق مردان کے علاقے ہوتی میں پی ٹی آئی کا جلوس جا رہا تھا جس پر مخالف سیاسی  جماعت کے کارکنوں نے فائرنگ کر دی جس سے بھگڈر مچ گئی۔ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر  مہمند خان بھی جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔چینل 92کے مطابق فائرنگ کرنے والے کارکنوں کا تعلق اے این پی سے بتایا جاتا ہے۔ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے پی ٹی آئی اور اے این پی کے دو دو کارکن جاں بحق ہوئے۔

2016-17 کا بجٹ پیش کر دیا گیا،مکمل تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -