وفاقی حکومت نے بجٹ میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی کر دی:چوہدری محمدسرور
لاہور (صباح نیوز) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفاقی بجٹ2016/17کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی کر دی 'پنجاب میں بھی (ن) لیگ کی عوام دشمن حکومت سے ایسا ہی بجٹ نظر آرہا ہے مگر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب کے عوام کو ضرور ریلیف دیں '(ن) لیگی وفاقی حکومت نے عوام پر''ٹیکس کی تلوار ''چلا دی ہے '(ن) لیگ کے دور حکومت میں ترقی حکومتی ایوانوں میں ہوئی ہے عام آدمی کے پاس اب خودکشی کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا 'تحر یک انصاف عوام دشمن حکومتی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر یں گی۔ جمعہ کے روزاپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا حکومت نشانہ صرف ملک کے غر یب عوام ہے اور موجودہ حکمرانوں نے بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بارش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ملک میں غر یب کی زندگی کے سواہر چیز مہنگی ہے۔ انہوں نے کہ حکمرانوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک سے غر بت 'مہنگائی اور بے روزگاری نہیں غریب مکائو پروگرام ہی جا ری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی نجائے غر یبوں کا خون نچوڑ دیا ہے اور مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر جتنے غر یبوں نے (ن) لیگ کے دور حکو مت میں خود کشیاں کی ہیں ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور (ن) لیگ کا ہر بجٹ پہلے بجٹ سے زیاد ہ عوام دشمن ہے اور حکمرانوں نے عوام دشمنی کے تمام ریکارڈ ز کو توڑ دیا ہے اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی (ن) لیگ کی حکومت اس لیے ان سے بجٹ میں کسی بھلائی کی توقع نہیں لیکن اسکے باوجود ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پنجاب سے مہنگائی 'بے روزگاری کے خاتمے کیساتھ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں۔