خاتون نے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج دیکھی تو پیروں تلے زمین نکل گئی، پیٹھ پیچھے نوکرانی کیا کرتی رہی؟ ایسا انکشاف کہ جان کر گھر میں ملازم رکھنے والا ہر شخص پریشان ہوجائے
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ والدین اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کرنے کی بجائے اس کام کے لیے ”آیا “ رکھ لیتے ہیں اور پھر بچہ والدین کی غیرموجودگی میں مکمل طور پر آیا کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، وہ اس کے ساتھ جو چاہے سلوک کرے، بیچارہ بچہ تو بول کر بتا بھی نہیں سکتا۔ ایسے ہی انڈونیشیاءمیں ایک ماں نے اپنے بچے کے لیے آیا کی خدمات حاصل کیں اور مطمئن ہو گئی۔ گزشتہ دنوں اس نے اتفاقاً گھر کے سی سی ٹی وی سسٹم کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے ایسی ویڈیو دیکھ لی کہ زندگی کا بڑا جھٹکا لگ گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیلی چاﺅ نامی اس ماں نے ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھا کہ آیا بچے کو سلانے کے لیے اس پر تشدد کر رہی تھی، اسے اٹھا اٹھا کر بستر پر پٹخ رہی تھی اور تھپڑ مار رہی تھی۔
گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی، چند روز بعد ہی دولہے نے دلہن کے ساتھ ا یسا کام کردیا کہ جان کر کوئی بھی لڑکی ایسی غلطی نہ کرے
نیلی چاﺅ نے یہ منظر دیکھ کر پولیس بلا لی لیکن 23سالہ مطیعہ (Mutiyah)نامی آیاوہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور اپنے آبائی قصبے لیمپنگ (Lampung) چلی گئی۔ جکارتہ پولیس نے لیمپنگ پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے مطیعہ کو گرفتار کر لیاہے۔جکارتہ پولیس کے مطابق اب اسے واپس جکارتہ لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ”بچے کو آیا کے تشدد سے کچھ زیادہ زخم نہیں آئے۔ معمولی خراشیں تھیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بچے کی والدہ نیلی چاﺅ نے بعد ازاں یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی تاکہ دیگر والدین اس سے سبق سیکھیں او ر اپنے بچوں کو آیاﺅں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔