حکومت کو معاشی اعداد و شمار پیش کر کے خوش ہونے کی ضرورت نہیں ، بجٹ مہنگائی کا طوفان ثابت ہوگا: سینیٹر سلیم مانڈوی والا

حکومت کو معاشی اعداد و شمار پیش کر کے خوش ہونے کی ضرورت نہیں ، بجٹ مہنگائی کا ...
حکومت کو معاشی اعداد و شمار پیش کر کے خوش ہونے کی ضرورت نہیں ، بجٹ مہنگائی کا طوفان ثابت ہوگا: سینیٹر سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مالی سال 2016۔17 کا بجٹ عوام دوست نہیں ،اس بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آئے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ حکومت کو معاشی ترقی کے اعداد و شمار پیش کر کے خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے، حکومتی پالیسی میں عوامی خوشحالی اور ترقی کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس امیر اور مالدار طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،جرمانے لگانے سے ٹیکس گزاروں میں ایف بی آر کا خوف بڑھے گا، لوگ ایف بی آر کے نزدیک آنا چھوڑ دیں گے۔تجارتی خسارے میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی سرمایہ کار پالیسی نقائص سے بھر پور ہے،سرکلر ڈیڈاور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ سرکلر ڈیبٹ کو اخراجات میں شامل کرنے سے بجٹ خسارہ کم کیا گیا ہے حالانکہ یہ بجٹ خسارے کا ہی حصہ رہے گا۔

مزید :

قومی -