حکومت کا اجناس کو ذخیرہ والی مشینری اور آلات پر بھی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں اجناس کو ذخیرہ والی مشینری اور آلات پر بھی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خام مال اور مشینری پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے ،کسٹم ڈیوٹی کم کرنے سے صنعتی شعبے کو 18 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ اجناس کو ذخیرہ والی مشینری اور آلات پر بھی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔