وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 30 کروڑ ...
 وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (یوا ین پی)وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے لئے 30 کروڑ روپے خرچ کریگی۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت یہ رقم وزارت آئی ٹی کے منصوبہ کے تحت سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے ذریعے خرچ ہوں گی۔ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر ایک ارب 39 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں موبائل فون رابطوں کے فروغ کے لئے جی ایس ایم نیٹ ورک کی توسیع کے ایک نئے منصوبے کیلئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس منصوبہ پر مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ روپے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔

مزید : مظفرآباد