سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خصوصی منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے مختص

سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خصوصی منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے مختص
سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خصوصی منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے مختص

  

اسلام آباد(یو این پی)سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں خصوصی منصوبوں کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس رقم سے 6 سپیشل پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ بجٹ میں پاکستان ایس ڈی جیز اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 20 ارب روپے، وزیراعظم کے یوتھ اینڈ ہنر مند پروگرام کیلئے 20 ارب روپے، سپیشل فیڈرل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 28 ارب روپے، زلزلہ تعمیر نو و بحالی اتھارٹی (ایرا)کیلئے 7 ارب روپے، عارضی بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) اور سیکیورٹی بڑھانے کے خصوصی ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 100 ارب روپے جبکہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -