افراط زر کی شرح 2.82 رہی جو گذشتہ دس سال میں سب سے کم ہے : سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افراط زر کی شرح 2.82 رہی جو گذشتہ دس سال میں سب سے کم ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر سنہ 2013 ء میں6 ارب ڈالر تھے جو اب 21 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 80 کروڑ اور نجی بینکوں کے پاس 4 ارب 80 کروڑ ڈالر زہیں۔وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معیشت کو درپش خطرات ٹل چکے ، ہم نے ملک کو دیوالیہ یونے سے بچایا اور اب بین الاقوامی ادارے پاکستان کا نام عزت اور وقار سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بجٹ میں ہماری کارکردگی پچھلے سال سے بہتر رہی ہے، رواں سال معاشی ترقی کی شرح 4.7 فیصد ہے اور یہ مزید بہتر ہوتی اگر کپاس کی فصل کو نقصان نہ ہوتا ،جس کی وجہ سے قومی پیداوار میں کمی واقع ہوئی، جب کہ رواں مالی سال 3104 ارب کی ٹیکس وصولی کاہدف حاصل کر لیں گے۔