لیاری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے کے جاری منصوبہ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص

لیاری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے کے جاری منصوبہ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ روپے ...
 لیاری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے کے جاری منصوبہ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص

  

اسلام آباد (یوا ین پی)وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں لیاری ایکسپریس وے کیلئے این ایچ اے کے جاری منصوبہ کے تحت ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔ یہ منصوبہ ساڑھے سولہ کلومیٹر پر محیط ہے۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم ون کے برہان تا پاکلہ سیکشن کی تعمیر کیلئے این ایچ اے کے ایک جاری منصوبہ کیلئے 22ارب روپے مختص کئے ہیں۔ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کا حصہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -