وہ ایک چیز جسے حاصل کرنے کیلئے لوگ زندگی میں سب سے اہم چیزیں یہاں تک کہ جنسی عمل بھی ہمیشہ کیلئے ترک کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں، جدید تحقیق میں ناقابل یقین انکشاف سامنے آگیا

وہ ایک چیز جسے حاصل کرنے کیلئے لوگ زندگی میں سب سے اہم چیزیں یہاں تک کہ جنسی ...
وہ ایک چیز جسے حاصل کرنے کیلئے لوگ زندگی میں سب سے اہم چیزیں یہاں تک کہ جنسی عمل بھی ہمیشہ کیلئے ترک کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں، جدید تحقیق میں ناقابل یقین انکشاف سامنے آگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو کام سے چھٹیاں دی جائیں اور دنیا کی سیر کرنے کا موقع دیا جائے اور اس کے بدلے میں کوئی عزیز ترین چیز چھوڑنے کو کہا جائے تو آپ کیا چیز چھوڑیں گے؟اس حوالے سے برطانیہ میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ سروے ویب سائٹ ”سن شائن“ (Sunshine) نے کیا ہے جس میں 2ہزار 936مردوخواتین سے یہ سوال پوچھا گیا۔ ان میں سے 91فیصد نے کہا کہ ”اگر ہمیں دنیا گھومنے کا موقع ملے توہم زندگی میں کبھی بھی نشاستے کی حامل غذائیں استعمال نہیں کریں گے جبکہ 72فیصد کا کہنا تھا کہ ہم اس کے لیے جنسی خوشی ترک کرسکتے ہیں۔ اگر ہمیں مختلف ثقافتیں دیکھنے کا موقع ملے تو ہم زندگی میں کبھی جنس کی خواہش نہیں کریں گے۔“

شہری کی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، پھولوں کی بجائے ایک ایسی چیز کا بنا گلدستہ پیش کردیا کہ انکار کرنا ہی ناممکن ہوگیا

سروے کیے گئے لوگوں میں آدھے سے زیادہ کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے اپنے دوستوں کو چھوڑ سکتے ہیں اور زندگی بھر موبائل فون کو بھی ہاتھ نہیں لگائیں گے۔ اکثر نے انٹرنیٹ، ٹی وی و دیگر اسی نوعیت کی چیزیں چھوڑنے کا کہا۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 91فیصد لوگ سیروتفریح کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے جبکہ 78فیصد کا کہنا تھا کہ وہ سال میں کم از کم ایک بار بحری یا فضائی سفر کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سن شائن کے منیجنگ ڈائریکٹر کرس کلارکسن کا کہنا تھا کہ ”بیرون ملک چھٹیاں منانا لوگوں کی زندگیوں کا بہت اہم حصہ ہے اور کسی بھی شخص کے لیے چھٹیوں پر جانا سب سے خوشگوار احساس ہوتا ہے۔مگر ہم اس سروے کے نتائج دیکھ کر مزید حیران ہوئے کہ لوگ چھٹیوں کے لیے کیا کچھ چھوڑنے کو تیار تھے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -