وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی چار جاری سکیموں کے لئے 58 کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار روپے خرچ ہونگے
اسلام آباد (یوا ین پی)سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی چار جاری سکیموں کے لئے 58 کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے لئے 4 ڈرلنگ رگز کے حصول پر 41 کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار روپے، بدین اور جنوبی سندھ کے ملحقہ علاقوں میں کوئلے کی تلاش کے منصوبوں پر 13 کروڑ 16 لاکھ 19 ہزار روپے اور پنجاب میں سالٹ رینج میں کوئلے کی تلاش کے منصوبوں کیلئے ایک کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔