چینی حکومت نے کمال کردیا، مسلمانوں کیلئے ایسے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

چینی حکومت نے کمال کردیا، مسلمانوں کیلئے ایسے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا ...
چینی حکومت نے کمال کردیا، مسلمانوں کیلئے ایسے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا کہ جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکومت نے مسلمانوں کے لیے ایک ایسے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے متعلق جان کر آپ بھی اس کی تعریف پر مجبور ہو جائیں گے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین اربوں ڈالر کی لاگت سے ”ورلڈ مسلم سٹی“ کے نام سے ایک تھیم پارک بنا رہا ہے جس میں اسلامی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ تھیم پارک چین کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے شہر ین چوآن (Yinchuan) میں بنایا جا رہا ہے۔ اس پر 4ارب ڈالر (تقریباً4کھرب روپے) لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 8سالوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔یہ شہر چین کے نیم خودمختار علاقے ننگ ژیا کا صدر مقام ہے۔ اس صوبے میں ہوئی مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔عمان اور کولاالمپور سے براہ راست اس شہر میں پروازیں شروع کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر ایک نیا ٹرمینل بھی بنایا جائے گا تاکہ مسلمان براہ راست اس شہر میں آ کر اس تھیم پارک کو دیکھ سکیں۔ اس تھیم پارک میں خواتین کو مسلمانوں کا روایتی لباس پہننے کی آپشن بھی دی جائے گی۔ اس پارک میں ایک گولڈن پیلس بھی بنایا جائے گا جس کے اندر سیاح جوتے اتار کر ہی جا سکیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -