آئی ڈی پیز کی واپسی ،بحالی اور سکیورٹی کے لئے 100 ارب کی رقم فراہم کی جائیگی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی علاقوں کے متاثرین کی واپسی اور بحالی اور سکیورٹی کی بہتری کے پروگرام کے تحت 100 ارب کی رقم فراہم کی جائے گی۔ریلوے کی ترقی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر قبائلی علاقوں کے متاثرین کی واپسی ، بحالی اور ان کی سیکیورٹی کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلہ میں قبائلی علاقوں کے متاثرین کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے لیے 78 ارب مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 41 ارب ترقیاتی پروگرام کا حصہ جبکہ 37 ارب ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنز کے لیے ہیں،نئے انجنوں کی خریداری کے لیے 14 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،لاہور کراچی موٹر وے کی تکمیل اولین ترجیح ہے ، بجٹ میں لاہور، عبدالحکیم سیکشن، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سیکشن کے لیے رقوم رکھی گئی ہیں۔