پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں پر 28 ارب 31 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے اور نئے منصوبوں پر تین ارب خرچ ہونگے

پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں پر 28 ارب 31 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے اور نئے ...
پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں پر 28 ارب 31 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے اور نئے منصوبوں پر تین ارب خرچ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (یوا ین پی) پانی و بجلی ڈویژن کے پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں پر 28 ارب 31 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے اور نئے منصوبوں پر 3 ارب 40 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ¾ مجموعی طور پر جاری اور نئی سکیموں کے لئے 31 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 40 کروڑ روپے، ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لئے 70 کروڑ روپے، کوئٹہ میں منگی ڈیم کی تعمیر کے لئے 65 کروڑ روپے، جامشورو سندھ میں دراوٹ ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ارب روپے، چکوال میں گبیر ڈیم کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپے، گومل زام ڈیم کی تعمیر کے لئے 15 کروڑ روپے، کچھی کینال منصوبے کے لئے 5 ارب روپے، کرم تنگی ڈیم کے لئے ایک ارب روپے، نئی گاج ڈیم کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے، منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے لئے ایک ارب روپے، ست پارہ ڈیم کیلئے 18 کروڑ روپے، قلات میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے، لسبیلہ میں وندر ڈیم کی تعمیر کیلئے 50 لاکھ روپے، بلوچستان میں بادن زئی ڈیم کی فزیبلٹی کے لئے 10 کروڑ روپے، دوسی ڈیم گوادر کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے، موسیٰ خیل میں خزانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 31 ارب 71 کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -