پن بجلی کی 14 جاری اور 2 نئی سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

پن بجلی کی 14 جاری اور 2 نئی سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ ...
پن بجلی کی 14 جاری اور 2 نئی سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (یوا ین پی) پن بجلی کی 14 جاری اور 2 نئی سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق دیامر۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 14 ارب روپے، دیامر۔ بھاشا ڈیم منصوبے کی لاٹ 1 سے 5 تک کے لئے 18 ارب 36 کروڑ روپے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 42 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ روپے، منگلا ہائیڈرو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لئے 6 کروڑ 70 لاکھ روپے، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 2 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے، خیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 3 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ روپے، نیلم۔ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 61 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ روپے، منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ روپے، تربیلا IV توسیعی منصوبے کے لئے 16 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے، تھاکوٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 33 کروڑ روپے، ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 45 کروڑ 70 لاکھ روپے، چترال ہائیڈرل پاور سٹیشن کے لئے 7 کروڑ روپے اور کرم پاور ہاﺅس کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں پر ایک کھرب 63 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے اور نئی سکیموں پر 17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -