وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص

وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص
 وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)آئندہ مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 2 ارب 22 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاری 7 منصوبوں کیلئے ایک ارب 49 کروڑ 58 لاکھ اور 5 نئے منصوبوں کیلئے 72 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں بنیادی تعلیم کے کمیونٹی سکولوں کے قیام اور آپریشن کیلئے 54 کروڑ 23 لاکھ روپے، ایم ڈی جیز کے حصول کیلئے انسانی ترقی کے اشاریوں کی بہتری کیلئے 76 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -