نوبیاہتا جوڑے نے اپنے نئے مکان میں آتے ہی الماری کھولی تو اندر سے ایسی خوفناک چیز برآمد کہ ساری خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں، پریشانی کی حد نہ رہی

نوبیاہتا جوڑے نے اپنے نئے مکان میں آتے ہی الماری کھولی تو اندر سے ایسی خوفناک ...
نوبیاہتا جوڑے نے اپنے نئے مکان میں آتے ہی الماری کھولی تو اندر سے ایسی خوفناک چیز برآمد کہ ساری خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں، پریشانی کی حد نہ رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں ایک نو بیاہتا جوڑا بڑے ہی ارمانوں سے نئے مکان میں منتقل ہوا لیکن ایک ایسے خوفناک واقعے نے ان کا استقبال کیا کہ بیچاروں کی خوشی ڈراﺅنے خواب میں بدل کر رہ گئی۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق نوجوان جوڑے نے برونکس کے علاقے میں آرتھر ایونیو پر نیا مکان لیا تھا ۔ جب یہ نئے گھر میں پہنچ کر اپنا سامان اندر رکھ رہے تھے تو ایک ناگوار بو نے انہیں پریشان کردیا۔ جب نوجوان میاں بیوی بو کے تعاقب میں ایک کمرے میں پہنچے تو وہاں ایک بند الماری کھولتے ہی ان کی چیخیں نکل گئیں۔ الماری کے اندر ایک لاش پڑی تھی جو کہ گل سڑ رہی تھی اور اسی میں سے شدید بو خارج ہورہی تھی۔ لاش کے پاس ایک پرچی بھی پڑی تھی جس پر لکھا تھا ”بدبو کے لئے معذرت۔“

گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی، چند روز بعد ہی دولہے نے دلہن کے ساتھ ا یسا کام کردیا کہ جان کر کوئی بھی لڑکی ایسی غلطی نہ کرے
الماری میں رکھی گئی لاش پلاسٹک کی شیٹ میں لپٹی ہوئی تھی اور اس میں سے خارج ہونے والی بدبو ناقابل برداشت تھی۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سڈنی ہیرس نامی شخص کی ہے جو کہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور ممکنہ طور پر اسے قتل کیا گیا تھا۔ وہ قبل ازیں اس گھر میں مقیم رہا تھا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیق شروع کر دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -