بجٹ 2016-17،حکومت کا جنوبی علاقوں میں 56ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کااعلان

بجٹ 2016-17،حکومت کا جنوبی علاقوں میں 56ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی ...
بجٹ 2016-17،حکومت کا جنوبی علاقوں میں 56ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک کے جنوبی علاقوں میں 56ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت دینے کااعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2016-17ءمیں ملک کے جنوبی علاقوں میں 56 ہزار نئے صارفین کو تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت میسر کی جائے گی اور اس کے علاوہ 125 تعلیمی اداروں میں 55 کمیونٹی سینٹرز کو بھی یہ سہولت مہیا کی جائے گی جس پر 48 کروڑ 25لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت آئندہ مالی سال میں بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 63 کروڑ 40 لاکھ روپے اور خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور سندھ اور پنجاب میں تین نئے منصوبوں کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان بیت المال کے تحت خواتین مراکز میں کمپیوٹر لیب کا قیام، وزیراعظم کا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سکالرشپ ، وزیراعظم کا سکالر شپ برائے ہونہار طلبہ بلوچستان پروگرام او ر وزیراعظم کا قومی آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے جس پر آئندہ مالی سال میں تقریباً ایک ارب روپیہ خرچ ہو گا۔ حال ہی میں وزیراعظم پاکستان نے چین اور پاکستان کے مابین کراس بارڈر آپٹک فائبر پراجیکٹ کی تعمیر کا افتتاح کیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے تعاون کا آغاز ہو گا۔

بجٹ 2016-17کی مکمل تفصیل پڑھنےکیلئے یہاں کلک کریں