تھاکوٹ تا حویلیاں 118 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر اور اراضی کی خرید کے دو منصوبوں کیلئے 35 ارب 8 کروڑ روپے مختص
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17کے بجٹ کے تحت سرکاری شعبہ کی ترقی کے پروگرام میں تھاکوٹ تا حویلیاں 118 کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر اور اراضی کی خرید کے دو الگ الگ این ایچ اے کے جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 35 ارب 8 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ یہ رقم اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں خرچ ہو گی۔ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کا حصہ ہے۔ اس منصوبہ کیلئے اراضی کی خریداری کیلئے 18 ارب 58 کروڑ روپے کی خطیر رقم الگ سے مختص کی گئی ہے جبکہ منصوبہ کی تعمیر پر 16 ارب 50 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔