وفاقی بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے اور الفاظی کے علاوہ کچھ نہیں:عبدالعلیم خان

وفاقی بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے اور الفاظی کے علاوہ کچھ نہیں:عبدالعلیم ...
وفاقی بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے اور الفاظی کے علاوہ کچھ نہیں:عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے اور الفاظی کے علاوہ کچھ نہیں، اکنامک گروتھ میں ناکامی حکومتی نا اہلی کا ثبو ت ہے ،موجودہ حکومت زرعی شعبے کی تباہی کی ذمہ دار ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ زراعت کے بعد حکومت کی معاشی اور صنعتی پالیسیاں بھی ناکام ہو چکی ہیں اور اس بجٹ کے بعد ہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے بالخصوص معاشرے کے غریب طبقے پر بوجھ میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ تجربہ کار ٹیم ہونے کا دعوی ایک مرتبہ پھر دھرے کا دھرا رہ گیا ہے اور نواز لیگ تیسرا بجٹ پیش کرتے ہوئے بھی ٹیکس نیٹ میں اضافے کی بجائے پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو قابو کرنے کے چکر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عام آدمی کیلئے مایوسی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ ایک مرتبہ پھر صنعتوں کے بحران کو نظر انداز کیا گیا ہے جس سے 5.9فیصد بے روزگاری کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا ۔

مزید :

لاہور -