سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر اور اراضی کے حصول کے منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے مختص
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت لاہور تا سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر اور اراضی کے حصول کے 2 الگ الگ منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ این ایچ اے پہلے سے جاری ان منصوبوں پر 5 ارب روپے اور 5 ارب روپے اراضی کے حصول کیلئے خرچ کرے گا۔