ایبٹ آباد میں شاہراہ این 35 کی اضافی تعمیر اور فوارہ چوک کی تزئیں و آرائش کے نئے منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے مختص
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت نے ایبٹ آباد میں شاہراہ این 35 کی اضافی تعمیر اور فوارہ چوک کی تزئیں و آرائش کیلئے این ایچ اے کے ایک نئے منصوبہ کیلئے سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ اس منصوبہ کی کل لاگت کا تخمینہ 4 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔