فرنچ اوپن : برطانیہ کے اینڈی مرے فائنل میں پہنچ گئے، جاکووچ سے مقابلہ ہوگا: خواتین کے فائنل میں سرینا اور میگوروز مدمقابل
پیرس(نیوز ڈیسک)فرنچ اوپن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے عالمی نمبر تین سویٹزر لینڈ کے سٹین وورنکا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا۔عالمی نمبر دومرے نے اپنے حریف کے خلاف 6.4،6.2(6.4)اور6.2سے فتح حاصل کی ۔ اب ان کا مقابلہ عالمی نمبر ون سربیا کے نواک جاکووچ سے ہوگا جو تھیم کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ خواتین کے مقابلوں میں امریکہ کی عالمی نمبر ون سرینا ولیمز اور عالمی نمبر چار سپین کی میگو روزا فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔خواتین کا فائنل کل بروز ہفتہ اور مردوں کا فائنل اتوار کو ہوگا