پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں مافیا بیٹھا ہے، بجٹ سے متعلق حقائق کل عوام کے سامنے لاوں گا: عمران خان

پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں مافیا بیٹھا ہے، بجٹ سے متعلق حقائق کل عوام ...
پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں مافیا بیٹھا ہے، بجٹ سے متعلق حقائق کل عوام کے سامنے لاوں گا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں بلکہ مافیا بیٹھا ہے۔ وفاقی بجٹ مایوسی کے سوا کچھ نہیں۔تفصیلی موقف کل دونگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لاوں گا۔ حکومت کے پاس طاقتور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا بہترین موقع تھا جو اس نے گنوا دیا۔ہم وزیراعظم سے جواب مانگتے ہیں وہ کوئی جواب ہی نہیں دیتے۔وہ پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے  مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈیمو کریٹک حکومت نہیں بلکہ مافیا بیٹھا ہے۔

مزید :

قومی -