سرکاری شعبہ کے پروگرام کے تحت کوہاٹ براستہ جنڈلنک موٹروے کے منصوبہ کیلئے 4ارب 50کروڑروپے مختص
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت مالی سال 2016-17کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے پروگرام کے تحت کوہاٹ براستہ جنڈلنک موٹروے کے این ایچ اے کی طرف سے نئے شروع کئے جانیوالے منصوبہ کیلئے 4ارب 50کروڑروپے مختص کئے ہیں اس منصوبہ کا مجموعی تخمینہ 11ارب روپے پیش کیا گیا ہے۔